ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت کی جانب سے چیتراسنتے کیلئے سالانہ ایک کروڑ کافنڈ دیاجائے گا: ایڈی یورپا

حکومت کی جانب سے چیتراسنتے کیلئے سالانہ ایک کروڑ کافنڈ دیاجائے گا: ایڈی یورپا

Tue, 07 Jan 2020 11:06:20    S.O. News Service

بنگلورو،7/جنوری (ایس او نیوز) وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے چتراکلاپریشد میں چترا سنتے آرٹ نمائش کاافتتاح کرنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ چترا سنتے کوہرسال منانے کیلئے حکومت کی جانب سے سالانہ ایک کروڑ کافنڈ جاری کیاجائے گا۔ چتراکلاپریشد کے چیرمین بی ایل شنکر، نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر اشوتھ نارائن، رکن پارلیمان پی سی موہن اوردیگر عمائدین اس موقع پر حاضرتھے۔ ایڈی یورپا نے کہاکہ بنگلور میں منعقد ہونے والی ہے سالانہ آرٹ کے نمونوں کی نمائش اب ملک اور بیرون ملک کے آرٹ کے شیدائیوں کی توجہ کامرکز بنی ہوئی ہے شہر میں یہ17واں سالانہ آرٹ ایگزی بیشن ہے،اس طرح کی آرٹ کی نمائش کہیں اورمنعقد نہیں ہورہی ہے بنگلور کے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ ملک وبیرون ملک کے سیاح اس نمائش کو ہل تھامے ہوئے کسان کے نام منسوب کیاگیاہے۔کسان کوموضوع بناکر نمائش میں آرٹ کے نمونے رکھے گئے ہیں اس نمائش میں 1500سے زائد معقول آرٹسٹوں نے شرکت کی ہے۔ ایڈی یورپانے وہاں رکھے گئے کینواس پر اپنے دستخط کرکے اس نمائش کاافتتاح کیا۔ نمائش کے پیش نظر کمارکروپا گیسٹ ہاؤز روڈ پرٹرافک کودوسری جانب موڑ دیاگیاتھا۔ اس راستہ کے فٹ پاتھوں پر بھی آرٹسٹوں نے اپنے آرٹ کے نمونے نمائش وفروخت کے لئے رکھے تھے، نمائش دیکھنے اور آرٹ کے نمونے خریدنے والوں کی زبردست بھیڑ یہاں امڈ آئی تھی نمائش میں ایک خاتون سب کی توجہ کامرکز بنی ہوئی تھی جس نے اپنے دونوں گالوں پر پیجاورمٹھ کے سوامی جی کی تصویر بنائی تھی۔ ڈاکٹر بی ایل شنکر نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ حکومت کی جانب سے اس سالانہ نمائش کے اہتمام کے لئے فنڈس جاری کرنے کے علاوہ اس نمائش کے لئے زمین الاٹ کرے۔


Share: